ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں جو کہتا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے، خواجہ آصف – PAKISTAN PRESS

ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں جو کہتا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے،,,,, خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کی بدترین مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے ،حکومت کو معلوم نہیں ہوتاکہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتاہے رات کو اندھیرے میں اجلاس بلائے جا رہے ہیں مذاق بنا کیا گیا ہے….

جبکہ گزشتہ کئیروز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت کے باوجود بتایا نہیں جا رہا کہ ملک کے اندر کیاہورہا ہے جی ٹی روڈ تاحال بند ہے رات کے اندھیروں میں خفیہ معاہدے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آکر بتایا جائے کہ ملک کے اندر ہے قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا,

تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 ء کے قاعدہ 288کے تحت تحریک پیش کرنے کے حوالے سے ایوان میں تحریک پیش اور اوربعد ازاں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو بات کرنے کا موقع دیا جس پر خواجہ آصف نے حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے علاوہ جی

ٹی روڈ کی تاحال بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں رات کو ہمسایہ ملک میں دس روپے کم ہوا ہے مگر ہمارے ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے حکمرانوں کو عوام کے
بنیادی حقوق سے کوئی دلچسپی نہیں ,,,,

اور چینی ایک سو ساٹھ روپے ہو گئی ہے کیسی حکومت ہے کونسے وعدے ہیں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی ہوتی ہے تو حکمران چور ہے اب ہم اس کنٹینر والے کو ڈھونڈ رہے ہیں 2018ء الیکشن ایک ڈرامہ تھا مہنگائی بڑھانے والے کس منہ

سے الیکشن کے دوران ووٹ ما نگیں گے دو سو ارب ڈالر کہاں گئے ، پانچ کروڑ ملزموںاور لاکھوں رہائش گا ہیں کد ھر گئی؟رات کو اندھیرے میں اجلاس بلاتے ہیں مذاق بنا کیا گیا ہے حکومت کو معلوم نہیں ہونا کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں کیا کرنا ہوتا ہے گزشتہ کئی روز سے ملک کے اندر عجیب سی کیفیت پائی جا رہی ہے

پارلیمنٹ میں آکر بتایا جائے کہ جی ٹی روڈ تاحال کیوں بند ہے کتنے لوگ اس میں شہید ہوئے ملک میں جو حالات ہیں اس ایوان کی زمہ داری بنتی ہے ملک تباہی کی
طرف جا رہا ہے پارلیمنٹ کے اندر مہنگائی کے اوپر بحث کروائیں حکومتی بینچز پر بیٹھے اپنے آپ کو دودھ سے دھلے ہوئے نہیں ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہے حکومت خفیہ معاہدے کر رہی ہے بات سمجھ لینی چاہئیے کہ عوام بے وقوف نہیں ہے۔

READ MORE ,,,,,,,,,,,,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں