آبِ زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص انتقال کر گئے، یہ شخصیت کون تھیں؟جانیےتفصیل – PAKISTAN PRESS

آبِ زم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص انتقال کر گئے،,,,, یہ شخصیت کون تھیں؟جانیےتفصیل

پانی کا وہ کنواں جو لاکھوں کروڑوں لوگوں کے لیے شفا کا باعث بنتا ہے، اس کی صفائی کے دوران نیچے اترنے والے پہلے سعودی شہری ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 80 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر یحییٰ کوشاک 1979 میں,

صفائی منصوبے کے دوران آبِزم زم کے کنوئیں میں اترنے والے پہلے شخص تھے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ کوشاک پیر کے روز 80 سال کی عمر میںانتقال کر گئے، وہ بڑھاپے کی وجہ سے بیمار تھے۔ ڈاکٹر یحییٰ کوشاک سعودی عرب میں ڈاٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر بھی تھے…..

۔خیال رہے خادم الحرمین شریفین نے 1979 میں پہلی بار آب زم زم کے کنوئیں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا منصوبہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد پانی کے بھاؤ کو تیزاور بہتر بنانا تھا۔صفائی منصوبے کے دوران آب زم زم کے راستے میں آنے والی تمام اشیاء کو ہٹا دیا گیا تھا ……

جبکہ مذکورہ آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر یحییٰ کوشاک نے کی اور وہ پہلی شخصیت تھے جس نے کنوئیں کے اندر جاکر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی مرتب کی اور پھر کامیاب آپریشن کیا تھا۔تاہم میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ صفائی منصوبہ اس قدر کامیاب رہا تھا کہ اس کے اختتام کے بعد بھاؤ میں تیزی بھی آگئی تھی۔

READ MORE…….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں