استعفوں کی لائن لگ گئی۔۔ملک کے اہم ترین عہدے پر فائزایک اور بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا – Qahani.com

استعفوں کی لائن لگ گئی,,, ملک کے اہم ترین عہدے پر فائزایک اور بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا

پاکستان کے اہم ترین عہدے پر فائز بڑے رہنما نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ ۔۔۔ اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجونےعہدےسےاستعفیٰ ددے دیا ، عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی

عبدالقدوس بزنجونےعہدےسےاستعفیٰ ددے دیا ، عبدالقدوس بزنجو نے استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کے حوالے کردیا ہے ، سیکریٹری اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کااستعفیٰ گورنر بلوچستان کو ارسال کریں گے۔ واضح رہے…. کہ عبدالقدوس بزنجووزیراعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہیں…..

۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا ہے جس کے نتیجے میں ناراض ارکان اور اپوزیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جام کمال کے استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔ تاہم اب نئے

وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کروائی جائے گی۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے جام کمال کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ,

جام کمال نے استعفٰی دے کر پارٹی کو بچا لیا ہے۔ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے۔

READ MORE ARTICLE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں