ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے والے بھارتی اداکار پنیت کمار کی عطیہ کی گئی آنکھیں چار مریضوں کو لگا دی گئیں – PAKISTAN PRESS

ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے والے بھارتی اداکار پنیت کمار کی عطیہ کی گئی… آنکھیں چار مریضوں کو لگا دی گئیں –

 

اسلام آباد(نیوز دیسک) ہارٹ اٹیک سے انتقال کرنے والے بھارتی اداکار پنیت کمار کی عطیہ کی گئی آنکھیں چار مریضوں کو لگا دی گئیں—- چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے ساؤتھ انڈین اداکار پنیت راج کمار کی آنکھیں بینائی سے محروم افراد کو عطیہ کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی میں سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے والے آنجہانی اداکار کی آنکھوں سے 4 افراد کی بینائی واپس آئی جن میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ افراد کی

شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اداکار کی آنکھیں ایڈوانس ٹیکنالوجی کے تحت چار افراد کو عطیہ کی گئیں، اس تکنیک کے تحت آنکھ کے کورنیا کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

جس کے بعد اس کا ہر حصہ مختلف مریضوں کو عطیہ کردیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے آنکھوں کے ہسپتال ‘نارایانا نیتھرالیا’ کے چیئرمین ڈاکٹر بھجنگ شیٹی نے بتایا کہ یہ تکنیک

ریاست کرناٹکا میں پہلی بار استعمال کی گئی….. جس میں آنکھوں کو بیک وقت چار لوگوں کو عطیہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکار پنیت راج کمار جِم میں ورزش کے دوران اچانک گرپڑے تھے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا

جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا صوابدیدی اختیار ختم کردیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا

کہ وزیراعظم اب کسی کو پلاٹ نہیں دے سکیں گے، وزیراعظم پیکج کے تحت بہت سے لوگوں نے دو دو پلاٹ لیے، بیوروکریسی میں پلاٹوں کی بندر بانٹ ہوتی ہے۔ کابینہ نے تمام اداروں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر اظہار تشویش کیا، وزارت ہاؤسنگ اپنی عمارتوں کو آؤٹ سورس بھی کرسکے گا۔

READ MORE NEWS ARTICLES …..

 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں