پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھنے لگیں! نازک وقت میں پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا – Qahani.com

پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھنے لگیں….! نازک وقت میں پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا –

رویز خٹک گروپ کو دھچکا ،سابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احدخٹک گروپ میں شامل۔ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم

 نوشہرہ احد خٹک نے سابق نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز کے ساتھ ان کیرہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے جو کہ نائلہ ناز نے قبول کر دی…

اور پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت کر دی واضح رہے کہ نائلہ نازسال2005کے بلدیاتی انتخابات کے دوران,

یونین کونسل بدرشی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخواہ بھر سے کامیاب ہونے والی پہلی نائب ناظمہ تھی ۔دوسری جانببلدیاتی انتخابات کے

سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے ناراض ساتیوں کو منانے میں کامیاب ،سابق ناظم یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل حاجی بشیر خان نے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ سیاسی معاذ سنبھالنے کا عہد کر دیا …

۔اس سلسلے میں حاجی بشیر خان کی رہائشگاہ پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور ایم این اے ڈاکٹرعمران خٹک کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا …

جس میں عمائدین علاقہ اور یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم بشیر خان نے اپنی تمام تر ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے

ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے احد خٹک گروپ سے پرویز خٹک گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں