بڑے طوفان کی انٹری۔۔ آج کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔ بڑی تب، اہ، ی کا خدشہ – Qahani.com

بڑے طوفان کی انٹری… آج کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے,, بڑی تب، اہ، ی کا خدشہ –

 

Android App iOS App

 بڑے شہر  میں رات گئے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ دیر تک بارش ہوئی۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے….. کہ  آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا ہے,,, کہ آج شہر میں تھنڈر سیلز بننے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے،

جس کے باعث کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پورا سندھ مون سون ہواؤں کی گرفت میں ہے، مون سون سسٹم نے خصوصاً جنوبی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جہاں اس سسٹم کا پھیلاؤ کراچی تک پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 2 روز (11 ستمبر) تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان ہے، دو، تین روز پہلے گزشتہ رات بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے

کہ 15اور16 ستمبر کے بعد بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں آدھے گھنٹے میں 50 سے 60 ملی میٹر بارش ہو جائے تو افرا تفری مچ جاتی ہے۔سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے—– کہ مون سون سسٹم کا مرکز کراچی کے مشرق میں موجود ہے،

مشرقی اور وسطی سندھ میں مون سون سسٹم موجود ہے، سسٹم کو سمندر کی جانب جانے میں 2 دن لگ سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کل رات میں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پرسوں تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ زیادہ سے  زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

WEATHER UPDATES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں