.عبدالرحمن الپ کے نام ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کی طرف سے..ا

استنبول ( اخبارتازہ ترین – این این آئی۔  نومبر2021ء) شہرہ آفاق تٴْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار جلال آل کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا ہے۔

 

ترک اداکار جلال آل کو تاریخی تٴْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے پر پاکستان کی طرف سے ’ گلوبل انفلوئنسر ایوارڈ‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 

جلال آل نے انسٹاگرام پر دبئی میں منعقد ہونے والی ’ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں جلال آل اپنا ایوارڈ تھامے

 

پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انگریزی، اردو اور اپنی مقامی ترک زبان میں لکھا

کہ ’ پورے پاکستان کااس نایاب ایوارڈ کیلئے شکریہ‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں