امیر المومنین ؑ کوفہ کی مسجد میں تشریف فرما تھے وہ نبی کون ہیں جنہوں نے دو بہنوں سے نکاح کیا تھا – AS Newz

امیر المومنین ؑ کوفہ کی مسجد میں تشریف فرما تھے وہ نبی کون ہیں جنہوں نے دو بہنوں سے نکاح کیا تھا – AS Newz

ایک شامی کے سوالات اور حضرت علی ؑ کو جوابات امیر المومنین ؑ کوفہ کی مسجد میں تشریف فرما تھے تو مجمع سے ایک شامی نے اُٹھ کر کہا۔امیر المومنین ؑ ! میں آپ سے چند چیزوں کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا سمجھنے کے لئے سوال کرو اور ضد بازی کے لئے سوال نہ کرو۔مسجد میں بیٹھے لوگ

اسے دیکھنے لگے۔شامی: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس چیزکو خلق کیا؟امیر المومنین : اللہ نے نور کو پیدا کیاشامی:آسمانوں کو کس چیز سے خلق کیا؟امیر المومنین : پانی کے بُخارات سےشامی: زمین کس چیز سے بنائی گئ؟ امیر المومنین : پانی کی جھاگ سے ۔شامی: پہاڑ کس چیز سے بنائے گئے؟امیر المومنین : پانی کی موجوں سے۔شامی: مکہ کو ام القریٰ کیوں کہاجاتا ہے؟امیر المومنین : کیوں کہ زمین اس کے نیچے سے بچھائی گئی۔شامی: آسمان دُنیا کس چیز سے بنا؟امیر المومنین : رکی ہوئی فوج سے۔شامی: سورج اور چاند کا طولِ عرض کیا ہے؟امیر المومنین: نو سو فرسخ ضرب نوسو فرسخ۔شامی: ستارے کا طول و عرض کیا ہے؟امیر المومنین :بارہ فرسخ ضرب بارہ فرسخ شامی: ساتھ آسمانوں کے رنگ اور ان کے علیٰحدہ علیٰحدہ نام بتائیں؟امیر المومنین :آسمان دنیا کا نام رفیع ہے اور وہ پانی اور دھوئیں سے بناہوا ہے۔آسمان دوم کا نام قیذوم ہے اس کا رنگ تابنے جیسا ہے۔آسمان سوم کا نام مادون ہے اس کا رنگ ملتا جلتا ہے۔آسمان چہارم کا نام ارفلون ہے اس کی رنگت چاندی جیسی ہےآسمان پنجم ہیحون ہے اس کی رنگت سونے جیسی ہےآسمان ششم کا نام عروس ہے

اور وہ سبز یاقوت کا ہےآسمان ہفتم کا نام عجماء ہے اور وہ سفید موتی کا ہے۔شامی: بیل ہمیشہ کیوں سر جُھکائے رہتا ہے اور کبھی بھی آنکھ اُٹھا کر آسمان کی طرف نہیں دیکھتا؟امیر المومنین : جب سے بنی اسرائیل نے گوسالہ کی پوجا کی ہے اس دن سے بیل بے چارہ شرم کی وجہ سے آسمان کی جانب آنکھ نہیں اُٹھاتا۔شامی: وہ نبی کون ہیں جنہوں نے بیک وقت دو بہنوں سے نکاح کیا تھا؟امیر المومنین: وہ حضرت یعقوب بن اسحاق ؑتھے جنہوں نے حبار اور راحیل دوبہنوں سے بیک وقت نکاح کیا تھا اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دو بہنوں سے بیک وقت نکاح کو حرام کردیا ۔شامی: مدوجزر کیا ہے؟امیر المومنین : اللہ تعالیٰ نے سمندروں پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہے جس کا نام رومان ہے جب وہ اپنے قدم سمندر میں رکھتا ہے تو مد پیدا ہوتی ہے اور جب وہ پاؤں نکالتا ہے تو جزر پیدا ہوتی ہے۔شامی: جنات کا باپ کون ہے؟امیر المومنین : جنات کے جد اعلیٰ کا نام شومان ہے

اور اسے اللہ تعالیٰ نے آگ کے شعلہ سے پیدا کیا تھا۔شامی: کیا اللہ تعالیٰ نے قوم جنات کی طرف کسی نبی کو معبوث کیا؟امیر المومنین : جی ہاں ! اللہ نے ایک نبی کو معبوث کیا تھا جس کا نام یوسف تھا نبی نے انہیں اللہ کی دعوت دی، انہوں نے اس نبی کو ق تل کردیا تھا ۔شامی: ابلیس کا آسمان میں کیا نام تھا؟امیر المومنین : آسمان میں اس کا نام حارث تھا۔شامی: آدم کا نام آدم کیوں رکھا؟امیر المومنین : کیونکہ وہ ادیم ارض زمین کی کھال سے بنائے گئے تھے۔شامی: میراث میں مرد کو دو حصے اور عور ت کا ایک حصہ کیوں ہے؟امیر المومنین : حوا نے خوشہ اٹھایا اس پر تین دانے تھے ایک اس نے خود کھایا اور دو آدم کو کھلائے اس لئے عورت کا ایک حصہ اور مرد کے دد حصے مقرر ہوئے۔شامی: کون سے انبیاء مختون پیدا ہوئے ؟امیر المومنین : اللہ تعالیٰ نے آدم شیث،ادریس، نوح،سام بن نوح،ابراہیم،داؤد،سلیمان،لوط،اسماعیل،،موسیٰ ، عیسیٰ اور محمد مصطفیٰ (ص) کو مختون پیدا کیا۔شامی:آدم کی عُمر کتنی تھی؟امیر المومنین:نو سو تیس سال۔شامی: سب سے پہلے شعر کس نے کہے ؟امیر المومنین:آدم نے۔شامی: اس نے شعر کب اور کیوں کہے؟ا

میر المومنین : جب آدم زمین پر اُترے تو انہوں نے زمین کی خاک اور وسعت اور ہوا کو دیکھا اور پھر جب قابیل نے ہابیل کو ق تل کیا تو حضرت آدم ؑ نے یہ شعر کہے تھے۔شہر اور ان کے رہنے والے بدل گئے اور زمین کا چہرہ خراب اور گرد آلود ہو چکا ہے۔ہر رنگ و ذائقہ رکھنے والےچیز بدل گئی اور خوبصورت چہرے کی بشاشت ماند پڑگئی ہے۔میں اپنے طولِ حیات کو باعث غم سمجھتا ہوں اور کیا زندگی کے خاتمہ کی وجہ سے مجھے چین مل سکے گا؟میں آنس و آخر کیوں نہ بہاؤں کیونکہ ہابیل قبر میں مدفون ہوچکا ہے۔قابیل نے اپنے بھائی کو ق تل کر ڈالا ہے ہائے غم و حسرت کہ سانولا سلونا بیٹا گُم ہوگیاجب آدم ؑنے ہابیل کا یہ مرثیہ پڑھا تو ابلیس لعین نے جواب میں یہ شعر پڑھے۔تو شہر اور شہر والوں سے دور ہوجا ،میر ی وجہ سے تیرے لیئے وسیع جنت تنگ ہوئی تھی۔جہاں تو اور تیری زوجہ سکون و قرار سے رہتے تھے اور دنیا کی تکلیف سے تیرا دل آزاد تھا۔تو میرے فریب اور مکر سے بچ نہ سکا اور تجھ سے قیمتی سرمایہ چلا گیا۔شامی:حضرت آدم فراقِ جنت میں کتنا روئے اور انہوں نے کس قدر آنس و بہائے تھے؟

امیر المومنین :حضر ت آدم ؑ فراقِ جنت میں ایک سو سال تک روتے رہے اور ان کی دائیں آنکھ سے دجلہ اور بائیں آنکھ سے فرات جتنے آنس و نکلے تھے۔شامی:حضرت آدم نے کتنے حج کیے تھے؟امیر المومنین : انہوں نے ستر (70)حج پیدل کئے تھے جب وہ پہلا حج کرنے گئے تھے تو ایک لٹورا (ا) ان کے ساتھ تھا جو انہیں پانی کے مقامات کی رہنمائی کرتا تھا اور وہ پرندہ ان کے ہمرا جنت سے آیا تھا ،اسی لئے لٹورے اور خطاف (2)کے کھانے سے منع کیا گیا ہے۔شامی: خطاف اپنے پاؤں پر کیوں نہیں چلتا ؟امیر المومنین: اس ننے چالیس سال تک بیت المقدس کا طواف کیا اور اسکا نوحہ کرتا رہا اور آدم کے ساتھ ہمیشہ روتا رہتا تھا ، اسی لئیےاس نے گھروں میں رہائش رکھی اور اسی پرندے کے پاس اللہ کی کتاب کی نو آیات قی۔امت تک اس کے پاس رہیں گی۔

اور وہ آیات یہ ہیں۔سورۃ کہف کی پہلی تین آیات اور سورہ بنی اسرائیل کی تین آیات جو کہ اِذَ قَرَاَتَ القُراٰنَ سے شروع ہوتی ہیں یعنی سورہ بنی اسرائیل کی 45 تا 47 آیات اور سورۃ یسینٰ کی تین آیات جو 9 سے 11 تک۔ شامی: کُفر کی ابتدا کس نے کی اور پہلا کافر کون تھا؟امیر المومنین : کفر کی ابتدا ابلیس سے ہوئی اور وہی کائنات کا پہلا کافر ہے۔شامی: نوح علیہ السلام کا اصل نام کیا تھا؟امیر المومنین: نوح کا اصل نام سکن تھا انہیں نوح کہنے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے نو سوپچاس برس تک قوم پر نوحہ کیا تھا۔شامی:کشتی نوح کا طول و عرض کیا تھا؟امیر المومنین: اس کا طول آٹھ سو ہاتھ اور عرض پانچ سو ہاتھ اور سطح زمین سے اس کی بلندی 80ہاتھ تھی۔اس کے بعد وہ شامی بیٹھ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں