سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں – PAKISTAN PRESS

سائیکل چلائیں،,,گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں

ایک اووسیز کی پاکستان سے گزارش ، سائیکل چلائیں ، گنا کھائیں ، اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں ، وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں …

۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اوور سیز پاکستانی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص نے خود کو اوور سیز پاکستانی ظاہر کرتے ہوئے

پاکستانی قوم کو ایک پیغام دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا
شخص اپنا تعارف کامران کے نام سے کروا کر بتاتا ہے کہ میں پچھلے 60 سال

سے فن لینڈ میں قیام پزیر ہوں، پاکستانی بھائیوں سے عمران خان کے وژن پر عمل کرنے کی درخواست ہے کیونکہ وہ بہت آگے کی سوچتے ہیں۔اوور سیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ ,,,,

جو پیغام عمران خان نے دیا ہے اس پر ترقی یافتہ ممالکمیں کئی دہائیوں سے عمل درآمد ہو رہا ہے، یہاں پر ہم گاڑی میں ایک جگہ سے دوسری

جگہ نہیں جاتے بلکہ سائیکل پر جاتے ہیں، پچھلے دنوں میں اپنی پوری فیملی کو سیرو تفریح کے لیے سائیکل پر لے کر گیا۔ان کا مزید کہنا تھا اسی طرح جب عمران خان آپ کو کہتے ہیں کہ,,,.

چینی کا استعمال نہ کریں تو یہاں پر کئی دہائیوں سے لوگ چینی کا استعمال نہیں کر رہے،جب انہیں چینی کی طلب ہوتی ہے تو وہ فارم پر جاتے ہیں وہاں سے تازہ گنا لیتے ہیں…

جس سے ان کی چینی کی طلب ختم ہوجاتی ہے۔ آخری میں اوور سیز پاکستانی کا یہ بھی کہنا تھا ’میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ سائیکل چلائیں، گنا کھائیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

Read more articles below….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں