تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے مہنگائی انصاف پارٹی رکھنے کا مشورہ – PAKISTAN PRESS

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے ,,,مہنگائی انصاف پارٹی رکھنے کا مشورہ –

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کیلئے ’’مہنگائی والا جن‘‘بن چکے ہیں ۔…

تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے مہنگائی انصاف پارٹی رکھ لینا چاہیے۔کیونکہ موجودہ حکومت قوم کی بجائے مہنگائی کے ساتھ برابر انصاف کررہی ہے۔جس تیزی کے

ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اس تیزی سے غریب کا چولہا ٹھنڈا پڑ رہا ہے۔شوکت ترین بھی آئی ایم کے ایجنٹ ثابت ہوئے ہیں۔رضا باقر،شبر زیدی ،

اسد عمر ،حفیظ شیخ کے بعد شوکت ترین نے بھی اپنے غیر ملکی آقائوں کی تابعداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوںنے مزید کہا تین سالوں میں نئے پاکستان میں دو کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلے گئے ہیں …..

۔لاکھوں لوگ بیروزگار اور بیرون ملک نوکریوں کی تلاش میں چلے گئے ہیں لیکن عمران خان اور ان کے حواری ابھی بھی مطمئین دکھائی دے رہے ہیں۔ان کیلئے پاکستان میں

 دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔دنیا میں کورونا کی وجہ سے اگر مہنگائی ہوئی تو ان ممالک کی معیشت کا پاکستان سے موازانہ کرنا بچگانہ حرکت ہے…

۔بھارت اور بنگلادیشن کی معیشت آج پاکستان سے کہی بہتر ہے۔پاکستان میں پورے خطے سے سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں