وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعدایک اور بڑی شخصیت بھی فارغ؟ حکومت کوزوردار دھچکا – Qahani.com

وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعدایک اور بڑی شخصیت بھی فارغ….؟ حکومت کوزوردار دھچکا –

 

Android App iOS App

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی اقلیت میں ہیں

اور ان کی تعداد 42 ہے —–جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 50 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ اپوزیشن کو سینیٹ میں دلاور خان گروپ کے 6 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت کے باغی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی

، تحریک عدم اعتماد کے زور پکڑنے کے بعد اُس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک روز پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

تاہم اب چئیرمین سینیٹ صاد سنجرانی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے مشاورت کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق بھی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہی ہے اور انہیں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف سمیت مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر کی بھی حمایت حاصل ہے۔

تاہم اب چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن رہنماؤں کی گفتگو کا حصہ بن گئی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کی ٹائمنگ پر منحصر ہو گا کہ آیا اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین سینیٹ صاد سنجرانی کے خلاف لائی جانے والی عدم اعتماد کی یہ تحریک کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں