پاکستان کو ماہانہ 78کروڑ 15لاکھ ڈالرکاادھار تیل و گیس ملےگا۔۔سعودی عرب نہیں بلکہ کون دے گا۔۔پاکستانیوں کیلئے سال کی سب سے بڑی خوشخبری۔۔ – News 92

پاکستان کو ماہانہ 78کروڑ 15لاکھ ڈالرکاادھار تیل و گیس ملےگا….سعودی عرب نہیں بلکہ کون دے گا…پاکستانیوں کیلئے سال کی سب سے بڑی خوشخبری۔۔ –

اسلام آباد (نیوز ڈیسک——) پاکستانی عوام کے لئے بڑی خبر۔۔۔ وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت مل گئی۔وزارت اقتصادی امور نے اعلامیہ جاری کیا ہے

جس میں پاکستان کو ادھار پر تیل و گیس خریداری کی سہولت ملنے کی خبر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) ماہانہ76 کروڑ 15 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے کے مطابق ادھار پر تیل و گیس کی سہولت فوری طور پر شروع کردی گئی ہے، پاکستان سعودی عرب سے تیل و گیس کی خریداری کرسکے گا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ٹی ایف سی کے درمیان مضاربہ فنانسسنگ معاہدہ پر دستخط کردیے گئے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی، مالی سہولت کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق رقم سے پاکستان خام تیل، ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات، ایل این جی درآمد کرے گا،

پی ایس او، پارکو، پاکستان ایل این جی کے لیے درآمد کی سہولت ہوگی۔ دوسری جانب  پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے پاکستانی نوجوان عاصر ملک سے نکاح کرلیا۔ ملالہ کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نکاح ان کے برمنگھم کے گھر میں عاصر کے ساتھ ہوا۔ ملالہ کے شوہر عاصر کا پورا نام عاصر ملک ہے اور وہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل  منیجر ہیں۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں