“میں نے تو حسن علی کو ہمیشہ پٹتے ہی دیکھا ہے”انصار عباسی بھی خاموش نہ رہے

“میں نے تو حسن علی کو ہمیشہ پٹتے ہی دیکھا ہے…”انصار عباسی بھی خاموش نہ رہے

اسلام آباد( آن لائن—)معروف تجزیہ کار،سنیئر صحافی انصار عباسی نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ویسے میں نےحسن علی کو ہمیشہ پٹتے ہی دیکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کھیلا، ہارنے کا دکھ نہیں،

بہرحال حسن علی نے اچھا نہی کیتا ۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

آسٹریلیا کو آخری دو اوورز میں فتح کے لیے 22 رنز درکار تھے لیکن شاہین کے اوور میں حسن علی نے میتھیو ویڈ کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔ویڈ نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اگلی تین گیندوں پر تین فلک شگاف چھکے جڑ کر اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کردی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں