شادی کو غیر ضروری قرار کیوں دیا تھا؟ ملالہ یوسفزئی کا ایسا جواب کہ ہر کوئی حیران رہ گیا – Qahani.com

شادی کو غیر ضروری قرار کیوں دیا تھا…؟ ملالہ یوسفزئی کا ایسا جواب کہ ہر کوئی حیران رہ گیا –

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے شادی کو غیر ضروری قرار دینے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے—-۔انہوں نے امریکی میگزین ووگ میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں شادی کے بغیر پارٹنر بن کر رہنے اور شادی کو غیر ضروری قرار دینے کے

بیان پر وضاحت دی۔ملالہ نے لکھا کہ شادی نہ کرنے کی بات کم شعوری میں کی۔ہمارے علاقے میں لڑکیوں کی شادیاں جلدی کی جاتی تھیں جن کے والدین تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے تھے مگر عصر سے ملاقات کے بعد سمجھ آیا کہ تعلیم ،

شعور اور بااختیار ہونے سے شادی سمیت کسی بھی رشتے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے حوالے سے بھی تفصیلات لکھیں۔ملالہ نے کہا کہ عصر سے پہلی ملاقات 2018ء میں ہوئی اور جلد ہی ہم اچھے دوست بن گئے۔

عصر کے روپ پر بہترین جیون ساتھی ملا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ آج میری زندگی کا بہت اہم دن ہے، عصر اور

میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، زندگی کے اس نئے سفر کیلئے ہم بہت پرجوش ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے اپنی ٹوئٹ میں نکاح کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ برمنگھم میں نکاح کی ایک چھوٹی سے تقریب ہوئی جس میں دلہا دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ زندگی کے نئے اور اہم سفر کیلئے آپ سب کی دعاوں کی ضرورت ہے۔ زندگی کے سفر کا آغاز کرنے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ کی جانب سے شیئر کی گئی اپنے نکاح کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،

دنیا بھر سے چاہنے والے ملالہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب ملالہ کے جیون ساتھی عصر ملک کے حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ ہیں،

ان کے پاس پی سی بی میں جنرل مینیجر آپریشنز کا عہدہ ہے۔ ملالہ یوسفزئی کے شوہر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔ عصر ملک نے لاہور میں واقع لمز یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

READ MORE INTRESTING NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں