عرب ملک میں مقیم خاتون کو فیس بک استعمال کرتے اچانک اپنی ملازمہ کی تصویر نظر آگئی لیکن اس تصویر میں کیا کررہی تھی؟ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کبھی سوچا نہ تھا کہ ملازمہ یہ بھی کرسکتی ہے کہ۔۔۔ –

عرب ملک میں مقیم خاتون کو فیس بک استعمال کرتے اچانک اپنی ملازمہ کی تصویر نظر آگئی لیکن اس تصویر میں کیا کررہی تھی..؟ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، کبھی سوچا نہ تھا کہ ملازمہ یہ بھی کرسکتی ہے کہ۔۔۔ –

این این ایس نیوز:خواتین کو اپنے زیورات کی نمائش کا کس قدر شوق ہوتا ہے یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ دبئی میں ایک ملازمہ کو یہ شوق اس قدر مہنگا پڑ گیا کہ بیچاری کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ 28سالہ فلپائنی خاتون ایک امریکی عورت کے ہاں ملازمہ تھی۔

کچھ عرصہ قبل امریکی خاتون کا ہیروں کا ایک ہار چوری ہو گیا جس کی قیمت 5ہزار درہم (تقریباً 1لاکھ 43ہزارروپے) تھی۔ تلاش بسیار کے باوجود خاتون کو اس کا ہار نہ ملا۔ پھر ایک روز اس نے فیس بک پر اپنی فلپائنی ملازمہ کی تصویر دیکھی جس میں اس نے وہ ہار پہن رکھا تھا، جس پر امریکی خاتون نے پولیس کو رپورٹ کر دی

اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ امریکی خاتون کا صرف ہار ہی نہیں دیگر کئی زیورات بھی چوری ہوئے تھے جن کی مجموعی مالیت 10ہزار درہم (تقریباً 2لاکھ 87ہزار روپے) سے زائد بنتی ہے۔ فلپائنی خاتون کے خلاف مقدمہ جاری ہے جس کا فیصلہ 16اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

ARAB NEWS……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں