پٹرول کی قیمت بڑھانے کی درخواست پرحکومت نے بڑافیصلہ سنا دیا۔۔کل سے پٹرول کتنے روپے لیٹر ملے گا؟ آخر کار بڑی خوشخبری سنا دی گئی – Qahani.com

پٹرول کی قیمت بڑھانے کی درخواست پرحکومت نے بڑافیصلہ سنا دیا…کل سے پٹرول کتنے روپے لیٹر ملے گا؟ آخر کار بڑی خوشخبری سنا دی گئی

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں جائیں گی۔ اوگرا نے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر

سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرام پر پیشرفت نہ ہونے کے باعث,

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی ردوبدل کا امکان نہیں تھا۔اس سے قبل وفاقی حکومت کے مشیر خزانہ نے ملک میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیا۔شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگا تو ہم بھی مزید مہنگا کریں گے….

۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے کیوں کہ تیل کی قیمت میں47 ڈالراضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں ….

۔دوسری جانب ذرائع اوگرا کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔………

ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے…..,

، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک کا ریلیف بھی مل سکتا ہے، حکومت پیٹرول پر9 روپی62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس

READ MORE ARTICLES BELOW…‎

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں