پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میڈیسن پینا ڈول اچانک مارکیٹ سے غائب ، وجہ کیا بنی ؟ دھم اکے دار خبر – Pak 92 News

پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میڈیسن پینا ڈول اچانک مارکیٹ سے غائب ، وجہ کیا بنی,,, ؟ دھم اکے دار خبر –

اسلام آباد(—نیوز ڈیسک–)محکمہ صحت پنجاب نے مارکیٹ میں پین ڈول گولی کی فراہمی کی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے، سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 3 کروڑساڑھے 75 لاکھ پیناڈول گولیوں کا سٹاک موجود ہے،

پیناڈول گولیوں کی کم پروڈکشن پر5 مینوفیکچرنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہا ہے– کہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرمارکیٹ میں پیناڈول گولی کی فراہمی کی یقینی بنا رہا ہے۔ فی الوقت پنجاب بھر میں تقریباً 3 کروڑ75 لاکھ 46 ہزار پیناڈول کی گولیوں کا سٹاک دستیاب ہے۔ لاہور ڈویژن میں 1کروڑ 19 لاکھ گولیاں،

راولپنڈی ڈویژن میں 17 لاکھ 97 ہزار، بہاولپور ڈویژن میں 43 لاکھ 39 ہزار، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 15 لاکھ 2 ہزار، فیصل آباد ڈویژن میں 30 لاکھ 33 ہزار، گوجرانوالہ ڈویژن میں 56 لاکھ 50 ہزار، ملتان ڈویژن میں 32 لاکھ61 ہزار، ساہیوال

ڈویژن میں 20 لاکھ 66 ہزار اور سرگودہا ڈویژن میں 39 لاکھ 60 ہزار گولیاں سٹاک میں دستیاب ہیں۔ چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب کی زیر نگرانی لاکھوں کی تعداد میں پیناڈول گولیاں بھی ڈسٹری بیوٹ کروا رہا ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پیناڈول گولی کی پروڈکشن نہ کرنے اور کم پروڈکشن کرنے پر محکمہ نے مزید

5 مینوفیکچرنگ کمپنیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیلتھ فیلڈ فورس کی زیر نگرانی لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں کے پوائنٹ آف سیلز پر 25 لاکھ، 58 ہزار پیناڈول ٹیبلٹس کی ڈسٹریبیوشن یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں محکمہ کے فیلڈ افسران نے ادویات کے 622 پوائنٹ آف سیلز کی انسپکشن کے دوران 01 سیل اور 03 پوائنٹ آف سیلز کا چالان کیا۔ عوام ادویات کی عدم دستیابی کی اطلاع ہیلتھ لائن 1033 پر دیں۔ عوام کی شکایت پر محکمہ فوری کارروائی کرکے دوا کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں