”اتنی کُٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے” وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پرملک بھر میں ہنگامہ برپا – PAKISTAN PRESS

.اتنی کُٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے”وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پرملک بھر میں ہنگامہ برپا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران پی ڈی ایم کو خبردار کیا کہ وہ لانگ مارچ کا خیال اپنے دل سے نکال دیں ورنہ اسلام آباد میں انہیں مار پڑے گی…

۔انہوں نے خطاب کے دوران ان الفاظمیں کہا کہ میرا آخری پیغام سٹیٹس کو کی ان قوتوں کے نام ہے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے۔ ان پی ڈی ایم والوں کو، ان کے سہولت کار جو میڈیا میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ دیکھو سامنے میرے یہ اسلام آباد کے
عوام کا جذبہ ہے،,,,

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنے کیلئے سوچنا بھی نہ، ادھر آ گے تو اتنی کٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے۔وفاقی وزیر اسدعمر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے کہا کہ جنرل کا بیٹا اسلام آباد میں ایک جنرل کی زبان بول رہا ہے.

۔ 12 مئی کئیجنرل مشرف اور اس 12نومبر کی اسد عمر کی تقریر کا موازنہ کیا جائے۔تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ یہ جینٹل اور تحریک انصاف کا پڑھا لکھا چہرہ ہیں۔مظہر عباس نے کہا کہ اسد عمر کا بیان افسوس ناک ہے یہ تو کھلی ایف آئی آر ہے۔ انہوں نے کہا کہ,

اس بیان کے خلاف پی ایف یو جے17 نومبر کو لانگ مارچ کی کال دیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو روک لیا جائے کیونکہ ہم لوگ فوجی آمروں، سویلین حکمرانوں اور پریشر گروپس کا فاشزم دیکھ چکے ہیں۔صحافی اور وی لاگر اسد علی طور نے کہا کہ وفاقی وزیر صرف لمبے ہیں اور کچھ نہیں ہے۔

READ MORE ARTICLES BELOW…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں