سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا – The Pakistan Time

سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال,,,، تعلیمی ”ادارے بند” کرنے کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا –

سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال، تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا… شہر میں سموگ کی بگڑتی صورت حال پرسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے سموگ کے اجلاس میں سکول بند کرنے کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر شریک ہوئے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ نے سکول بند کرنے کی

تجاویز مسترد کر دیں اور فیصلہ کیا ….کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائی جائے گی۔ اجلاس میں تجاویز دی گئیں تھیں کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے سکولوں میں چھٹیاں کردیں

یا آن لائن کلاسز شروع کی جائیں, جبکہ سموگ کی صورت حال بگڑنے پر سکولز بند کرنے کی تجاویز دی گئیں۔ اجلاس میں سموگ سے متعلق اقدامات کرنے کےلئے کمشنر ز کو ٹاسک دئیے گئے ہیں جبکہ سٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا

کہ لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگادی جائے جبکہ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے—- اور کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

RAED MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں