”سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا “ ترک صدر نے بڑا اعلان کردیا – PAKISTAN PRESS

”سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا,,, “ ترک ”صدر’ نے بڑا اعلان کردیا –

 

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک…) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے– کہ وہ سود کی حمایت اور دفاع کرنے والوں کے ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے۔اپنی پارٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا

کہ وہ شرح سود کے خلاف اپنی جنگ کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے,,,,، وہ چاہتے ہیں…. کہ عوام کے اوپر سے سود کا بوجھ ختم کردیا جائے، ہم نہیں چاہتے

کہ ہمارے لوگ سود کے بوجھ تلے دب کر کچلے جائیں۔ وہ سود کا دفاع کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں

سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی ترکی کے سنٹرل بینک نے شرح سود کا اعلان کرنا ہے….۔ ترک صدر کے اس بیان کے بعد ترک لیرا کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد

کی کمی آئی ہے اور یہ تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پارلیمنٹ سے باہر نکلتے ہوئے اردوان نے کہا کہ مرکزی بینک آزادانہ طور پر اپنی پالیسی

کا اعلان آج کرے گا۔ انہوں نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ صدر ہیں– سود کے خلاف اپنی جنگ کو جاری رکھیں گے۔

CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں