وزیر اعظم نے ایک لاکھ گھر دینے کا اعلان کر دیا گھر کن افراد کو ملیں گے ؟جانیں اس خبر میں – Qahani.com

وزیر اعظم نے ایک لاکھ گھر دینے کا اعلان کر دیا… گھر کن افراد کو ملیں گے,, ؟جانیں اس خبر میں

 

Android App iOS App

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا ، میڈیا سے گفتگو میں کہا— کہ کم آمدن والے طبقے کے لئے ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں ، کوشش ہے

کہ جتنا کرایہ بنتا ہے– اتنی ہی قسط بنے تاکہ لوگ کرائے کی بجائے قسط دے کر چند سال میں مالک بن جائیں ۔فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا– کہ کم آمدن والوں کی مدد کبھی کسی نے نہیں کی، ہم نے دو سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا ، متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ اپنے گھر نہیں بناسکتے تھے

مگر اب یہ لوگ گھر بناسکیں گے ، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا– کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی ،پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے,,، فراش ٹاؤن میں 4ہزار400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہےہیں، 400اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کےلیے مختص کیے گئے ۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں