ایک اور اعزاز: 27 سال بعد پی آئی اے کی پرواز ایسے ملک پہنچ گئی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی – Qahani.com

ایک اور اعزاز…: 27 سال بعد پی آئی اے کی پرواز ایسے ملک پہنچ گئی,,, کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی –

 

Android App iOS App

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے واپس وطن پہنچ گئی۔پی آئی اے کی خصوصی پروازیں اربعین—– کے سلسلے میں نجف، بغداد اور دمشق روانہ ہورہی ہیں،

پی آئی اے کا طیارہ322 زائرین کو لے کر 27 سال بعد شام کی سر زمین پر اترا، قومی پرچم بردار طیارے کو ”دمشق ایئرپورٹ” پر واٹر کینن سلامی دی گئی۔

خصوصی ابتدائی پرواز پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک بھی موجود تھے، ایئرپورٹ پر وزیر ہوابازی و سی ای او پی آئی اے نے شامی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی،

ملاقات میں پاکستان کے شام میں سفیر اور پاکستان میں شام کے سفیر بھی موجود تھے۔ شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا— کہ پی آئی اے اپنی خصوصی پروازوں کو ریگولر شیڈول پروازیں بنائے ۔

پاکستانی وفد ایک قافلے کی صورت میں حضرت ”بی بی زینبؓ” کے مزار پر حاضری دینے بھی گیا، مزار پر شامی وزیر اوقاف نے وفد اور پی آئی اے کے عملے کا استقبال کیا، وفد نے بی بی زینب کے

روضے پر فاتحہ پڑھی اور مسجد میں نوافل ادا کیے۔وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے اس ہی پرواز کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں