صدر مملکت ہوش میں نہ رہے۔۔ کس کو نائب صدر بنا دیا گیا؟ اچانک بڑا فیصلہ – Qahani.com

صدر مملکت ہوش میں نہ رہے,,کس کو نائب صدر بنا دیا گیا…؟ اچانک بڑا فیصلہ –

امریکی کی سیاست میں نائب صدر کملا ہیرس نے پہلی خاتون نائب صدر بننے کے بعد ایک اور تاریخ رقم کی ہے وہ 85 منٹ کے لیے پہلی بار صدارتی اختیارات سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں.

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے.. کہ صدر بائیڈن کے طبی معائنے کے لیے انہیں تھوڑی دیر کے لیے بے ہوش کرنے کی ضرورت تھی– امریکی آئین کے مطابق ایسی

صورتحال میں نائب صدر کو صدارتی ذمہ داریاں منتقل ہوجاتی ہیں, صدربائیڈن کا یہ طبی معائنہ واشنگٹن سے جڑی ریاست میری لینڈ میں قائم والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں کیا گیا.

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بتایا— کہ صبح 11 بج کر 35 منٹ پر صدر بائیڈن نے نائب صدر ہیرس کو فون کر کے بتایا کہ وہ معائنے کے بعد ہوش میں واپس آگئے ہیں— وہ بہتر حالت میں ہیں, اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں. ساکی نے کہا

کہ طبی ماہرین صدر بائیڈن کے جسمانی معائنے کے بعد ان کی صحت کے بارے میں ایک جامع سمری تیار کر رہے ہیں جو میڈیا کو بھی جاری کی جائے گی جوبائیڈن کے صدارتی اختیار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا طبی معائنہ تھا

صدر کی بے ہوشی کے دوران نائب صدر کملا ہیرس کو 85 منٹ کے لیے صدارتی انتخابات سونپ دیے گئے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ عارضی طور پر صدارتی اختیارات کی منتقلی کوئی انہونی بات نہیں کیوںکہ ایسے ہی مواقع کے لیے امریکی آئین میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسا ہی اس وقت بھی ہوا تھا

جس سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو 2002 اور 2007 میں ایسے ہی طبی معائنے سے گزرنا پڑا تھا تاہم ان کے نائب صدر مرد تھے امریکی صدر جو بائیڈن اپنے طبی معائنے کے بعد وائٹ ہاؤس لوٹے تو انہوں نے کہا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں یاد رہے کہ جو بائیڈن کا طبی معائنہ ان کی 79 سالگرہ کے دن ہوا اور وہ امریکہ کے سب سے عمررسیدہ صدر ہیں۔

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس

READ MORE BELOW‎

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں