کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے سرپرائز آگیا! حکومت نے خوشخبری سُنا دی

کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے سرپرائز آگیا…! حکومت نے خوشخبری سُنا دی

کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے سرپرائز آگیا! حکومت نے خوشخبری سُنا دی راولپنڈی (–نیوز ڈیسک– ) پنجاب کے کم سکیل والے سر کاری ملازمین کے لیے حکومت کا اہم اقدام،

عرصہ دراز سے زیر التوا مختلف محکموں کے 29 ہزار 950 ملازمین کی اپ گریڈیشن کردی گئی۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی نے اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔

محکمہ جیل کے 14 ہزار 387 وارڈرز کا گریڈ 5 سے 7 کردیا گیا۔ 1520 ہیڈ وارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جبکہ 162 چیف وارڈرز کا— گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا۔ محکمہ جیل کے 49 مذہبی معلمین کو گریڈ 12 سے 15 دے دیا گیا۔تمام محکموں

کے 373 ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11 کر دیا گیا۔ تمام محکموں کے 11 ہزار 184 ڈرائیوروں کا سکیل 4 سے 5 کر دیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود

کے 695 سپروائزروں کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 928 واچرز اور 30 ہیڈ واچرز کا گریڈ 5 اور 7 سے 9 کر دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 اور 2 فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ 8 سے 9 کر دیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں