جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ مہنگائی کی ماری عوام کئلیے ایک اور بری خبر

جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ,,,,, مہنگائی کی ماری عوام کئلیے ایک اور بری خبر

پاکستان نیوز ! جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں پمپس پر پٹرول ڈلواتے نظر آرہے ہیں ….

پٹرول پمپس مالکان نے اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کئے تھےحکومت کی جانب سے 17نومبر تک کی ڈیڈ لائن مانگی تھی مگر حکومت نے اس پر کوئی جواب نہ دیا جس پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے…

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سید مسعود اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کی ہر بات مانی ہے اور گزشتہ 20سال سے ہم موجودہ کمیشن پر کام کررہے ہیں مگر اب لیبر’ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور مہنگائی کے باعث ,,,اس کمیشن پر کام ممکن نہیں ..

حکومت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کمیشن میں اضافہ کریگی اور اس کیلئے 17 تاریخ تک کی مہلت مانگی گئی تھی مگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئےحکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اب 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں

READ MORE ARTICLES BELOE…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں