’’ ایمپائر نیوٹرل ہوگیا‘‘ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کیا ہوگا؟ وزیر اعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی – Qahani.com

’’ ایمپائر نیوٹرل ہوگیا” عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر کیا ہوگا….؟ وزیر اعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیرمملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا،اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کوفون نہیں جائے گا,,

،اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورنوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب عمران خان کیلئے یہ مشکل ہوجائے گا کہ,

لوگوں کو کراچی سے اسپیشل جہاز پر بلایا جائے، پھر ایک ایک ایم این اے کو فون کرکے بولنا پڑتاتھا کہ آپ اس بل کو حمایت کریں۔اب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، اب عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایم این اےکوفون نہیں جائے گا,

، اب ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہونے جا رہی ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔جب ایمپائر نیوٹرل ہوجاتا ہے تو بہتر ٹیم ہوتے ہیں، گراؤنڈ بھی ہے اور کھلاڑی بھی آجائیں گے، مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا،,

اب اگلے سال میں عمران خان کی چوائس کیا ہوگی؟ میرا خیال ہے کہ وہ مارچ میں ہی اپنی چوائس کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیکھیں جب آپ آئین قانون کو توڑنے کا عہد کرلیتے ہیں,

اور جس کی آپ حمایت نہیں کرتے ہیں تو مشرفکا بھی یاد ہوگا کہ مشرف کو کس طرح ہٹا کر نیا آرمی چیف بٹ صاحب کوبنایا گیا، اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کے بعد بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔

READ MORE ARTICLES,,…A

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں