ایک اور تہلکہ! ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی بھی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک، ہلچل مچ گئی – Qahani.com

ایک اور تہلکہ! ثاقب نثار کے بعد مریم نواز کی بھی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک,,,، ہلچل مچ گئی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کر رہی ہیں…

۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیایک مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔مبینہ آڈیو لیک میں,

مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔ آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اےآروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ.,,,

سابق چیف جسٹس کا ایک نیا آڈیو کلپ سامنے آنے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کوسیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے عظیم الشان سکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان غلطیوں کو درست کیا جائے,,,,,

، قوم انصاف کے نظام کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ,,

نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے، امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔

READ MORE ARTICLES.‎

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں