پاکستان میں بھی پیٹرول سستا۔۔۔۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی – ekhbar

پاکستان میں بھی پیٹرول سستا,,,, عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ”کمی” آنا شروع ہوگئی –

اسلام آباد(–مانیٹرنگ ڈیسک–)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بدھ کو ڈبلیو ٹی ایل آئل کی قیمت 80.76ڈالر فی بیرل

جب کہ برینٹ آئل کی قیمت 82.43ڈالر فی بیرل تھی—- لیکن اس کے بعد سے کمی دیکھی جارہی ہے۔ سوموار کو ڈبیلو ٹی ایل آئل کی قیمت 76.10ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کی

قیمت 78.89ڈالرکی سطح پر آگئی ہے۔3 روز میں خام تیل کی قیمت میں ڈبیلو ٹی ایل کی فی بیرل قیمت میں 4.66ڈالر اور برینٹ آئل کی قیمت میں 3.54ڈالرکی کمی آچکی ہے۔واضح رہے —کہ اکتوبر میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ شروع ہوا

تھا—- اور خام تیل کی فی بیرل تیل 85ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے تیل پیداوار والےممالک کو تو فائدہ ہوا لیکن پاکستان جیسے تیل کی درآمد پر انحصار کرنےوالےممالک

اس کی وجہ سے ہوشربا مہنگائی سے دوچار ہوگئے ہیں۔

345678UYTRE

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں