صفائی کرنے والی ایئرپورٹ پر ساڑھے 4 کروڑ کی بالیاں پہنے پکڑی گئی، تفتیش کی تو اصل معاملہ کیا تھا؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے –

صفائی کرنے والی ایئرپورٹ پر ساڑھے 4 کروڑ کی بالیاں پہنے پکڑی گئی، تفتیش کی تو اصل معاملہ کیا تھا؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے…-

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ سال دسمبر میں فارمولا ون کے سابق سربراہ برنی ایکلیسٹن کی 35سالہ ارب پتی بیٹی تیمرا ایکلیسٹن کے گھر سے 1کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 3ارب 74کروڑ روپے)مالیت کی چوری ہوئی۔ اس چوری کے الزام میں اب تیمرا کے 7کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 15ارب 40کروڑ روپے)مالیت کے گھر میں ہونے والی واردات کا سراغ لگ گیا ہے۔
گھر میں صفائی کرنے والی آرمینیا کی 47سالہ خاتون اور اس کے بیٹے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اور یہ ملزمان صفائی کرنے والی اس ماریا میسٹر نامی خاتون کی ایک چھوٹی سی حماقت کی وجہ سے پکڑے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ماریا میسٹر نامی یہ خاتون چوری کی واردات کرنے کے بعد اپنے آبائی ملک چلی گئی اور 31جنوری کو واپس برطانیہ پہنچی تو اس نے کانوں میں 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 6کروڑ 60لاکھ روپے)مالیت کے ہیروں کے جھمکے پہن رکھے تھے۔ یہ وہی جھمکے تھے جو تیمرا کے دیگر زیورات کے ساتھ اس کے گھر سے چوری ہوئے تھے۔

ماریا میسٹر اتنے مہنگے جھمکے پہن کر برطانیہ کے سٹین سٹیڈ ایئرپورٹ پر اتری تو حکام نے اس سے تفتیش کی اور اسے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد ماریا کے29سالہ بیٹے ایمائیل بوگدن سیواسترو اور ایک اور ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گزشتہ دنوں ماریا میسٹر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کی گئی جسے ملزمہ نے مسترد کر دیا۔ اس نے کہا کہ وہ چوری کے وقت اس گھر میں موجود ہی نہیں تھی

اور وہ مقدمے میں ملوث دیگر دوملزموں کو جانتی ہی نہیں۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ تیمرا ایکلیسٹن اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ 3ہفتوں کی چھٹیاں منانے کے لیے ملک سے باہر گئی ہوئی تی جب ان کے 57بیڈرومز کے عالیشان گھر میں چوری ہوئی۔ چور گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر تمام قیمتی اشیاءلے اڑے جن کی مجموعی مالیت 1کروڑ 70لاکھ پاﺅنڈ تھی۔

SHARING IS CARING……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں