اب ہماری حکومت آئی تو تم مجھے پاکستان میں نظر نہ آنا ۔۔۔دوسری بار وزیراعظم بننے سے قبل بینظیر بھٹو نے آصف زرداری کو یہ وارننگ کس وجہ سے دی تھی ؟ حیران کن تاریخی واقعات – Qahani.com

اب ہماری حکومت آئی تو تم مجھے پاکستان میں نظر نہ آنا ,,,,دوسری بار وزیراعظم بننے سے قبل بینظیر بھٹو نے” آصف زرداری” کو یہ وارننگ کس وجہ سے دی تھی… ؟ حیران کن تاریخی واقعات –

 

Android App iOS App

نامور کالم نگار رؤف کلاسرا اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں — جب میں ڈان ملتان میں تھا تو ایڈیٹر احمد علی خان نے میری زندگی بدلتے ہوئے مجھے اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کے بعد فون کیا

کہ ان کی ڈان اسلام آباد کے بیوروچیف ضیاء الدین سے بات ہوگئی ہے‘ میں جا کر ان سے مل لوں۔ میں نے اسی رات ملتان سے بس پکڑی اور زیرو پوائنٹ اترا تو مجھے کچھ خبر نہ تھی کہ کہاں جانا ہے۔

خیر ڈھونڈ کر ڈان کے دفتر جا کر ان سے ملا تو وہ محبت سے پیش آئے۔ بیورو میں بیٹھنے کو جگہ دی‘ سکھایا :اور رپورٹر بننے میں مدد کی۔ کمال صدیقی کے اس پروفائل میں ضیاء الدین صاحب نے اپنی طویل پروفیشنل لائف کے جو راز کھولے

ہیں وہ ایک لمحے کیلئے بندے کو مبہوت کردیتے ہیں۔ضیاء الدین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک دن پارلیمنٹ میں انہیں بینظیر بھٹو کے ایک ساتھی نے کہا—- کہ محترمہ انہیں اپنے چیمبر میں بلارہی ہیں۔

وہ وہاں گئے تو آصف زرداری بھی بیٹھے تھے—- اور ساتھ میں کوئی بندہ تھا جو زرداری صاحب کے کان میں کھسر پھسر کررہا تھا۔ ضیاء الدین نے بینظیر بھٹو اور زرداری کو سلام کیا۔

اتنی دیر میں وہ بندہ رخصت ہونے لگا۔ جانے سے پہلے وہ جھکا اور اس نے زرداری کے پیر چھوئے۔ جونہی وہ بندہ باہر نکلا بینظیر بھٹو آصف زرداری پر برس پڑیں کہ یہ کیا حرکت تھی؟ زرداری نے کہا کہ یہ سندھ کی قدیم روایت ہے کہ جھک کر پائوں پر ہاتھ رکھ کر ملا جاتا ہے یا رخصت لی جاتی ہے۔

بینظیر بھٹو یہ جواب سن کر سیخ پا ہو گئیں اور کہا: یہ کیسی بیہودہ قسم کی روایت ہے کہ پیروں پر ہاتھ رکھے جائیں۔ زرداری نے بینظیر بھٹو کو کوئی جواب دینے کی کوشش کی تو بینظیر ان پر برس پڑیں اور کہا کہ تم نے اسے کیوں اپنے پائوں چھونے دیے؟ اس دوران ضیاء الدین کے بقول انہوں نے بینظیر بھٹو کے منہ سے مرتضیٰ بھٹو کا نام بھی سنا۔ بینظیر کی

آنکھوں سے آنسو گرنا شروع ہوگئے اور انہوں نے زرداری کو اپنے بھائی مرتضیٰ سے تعلقات بگاڑنے کا ذمہ دار قرار دیا۔ زرداری صاحب سے مگر جواب نہ بن پایا ۔ جب بھی زرداری صاحب کوئی جواب دینے کیلئے منہ کھولتے بینظیر مزید برس پڑتیں۔ بینظیر بھٹو نے اسی غصے کی حالت میں کہا: آصف اب کی دفعہ ہماری حکومت آئی

تو تم مجھے پاکستان نظر نہ آنا۔ اتنی دیر میں اعتزاز احسن اندر داخل ہوئے تو بینظیر بھٹو فوراً خاموش ہوگئیں۔ زرداری بھی غائب ہوگئے۔ بینظیر بھٹو کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ فوراً اٹھ کر واش روم چلی گئیں۔ ضیاء الدین نے اعتزاز سے پوچھاکہ کچھ سنا؟ اعتزاز احسن نے جواب دیا: جی سن لیا‘ لیکن اگر ایسا ہوا اور ہماری حکومت آ گئی تو آپ دیکھیں گے کہ زرداری یہیں پاکستان میں ہوں گے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں