350 مسافر سوار…ہنگامی صورتحال پاکستان کے اہم شہر میں ایک اور جہاز خوفناک حادثے کا شکار لاہور سے استنبول جانے والی غیر ملکی پرواز کو حادثہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے استنبول کے لیے اڑان بھرنے والے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا…. جس کے باعث جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز میں 350 مسافر سوار تھے۔

پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔غیر ملکی ائیرلائن نے مسافروں کو جہاز میں تاخیر کے باعث مسافروں گھر جانے کا مشورہ دیا ہے۔جہاز کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر ہونے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

مسافروں نے گھر جانے کی بجائے ائیر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دو روز قبل بھی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ

پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا تھا.. ۔پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی آئر لائن کے جہاز سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔پرندہ ٹکرانے سے جہاز

میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے حاضر دماغی سے جہاز کو بحفاظت اتار لیا۔ذرئع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل پرندہ جہاز سے زور دار طریقے سے ٹکرایا۔ ٹیکنیکل خرابی

کے باعث جہاز کی وآپس کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ واپس جانے والے مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بیٹھا گیا۔سول ایوی ایشن نے شہریوں کو ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے سے سختی سے منع کیا ہے

تاکہ کوڑا کرکٹ پر جھپٹنے والے پرندے کسی بڑے حادثے کا باعث نہ بن سکیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل بھی کراچی سے اڑانے بھرنے والے جہاز کے پائلٹ نے ہنگامی کال دی تھی

اور جہاز کی ہنگامی طور پر لینڈ کروایا تھا۔جس سے جہاز گر گر تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے اڑان بھرنے کے بعد سیسنا تربیتی جہاز کا تمام سسٹم جام ہو گیا—– جس کے بعد پائلٹ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ۔پائلٹ نے بتایا کہ سسٹم جام ہو جانے کے باعث جہاز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے،

جہاز میرے کنٹرول میں نہیں رہا، اسی لیے مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔اس ہنگامی صورتحال میں ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے جہاز تباہی کا شکار ہونے سے بچ گیا—– اور کپتان نے تربیتی جہاز کو بہ حفاظت رن وے پر اتار لیا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز اور پائلٹ میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

This post was last modified on October 20, 2021 7:35 pm