پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بہت بڑی کمی۔۔قیمت ڈیڈھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ،موجیں ہی موجیں – Qahani.com

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بہت بڑی کمی— قیمت ڈیڈھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی… ،موجیں ہی موجیں –

 

Android App iOS App

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے— جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی

خام تیل کی قیمت میں 8.77 ڈالر کمی دیکھی گئی ہے– جو کل قیمت کا 10.7 فیصد ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 45 ڈالر تک گرگئی۔

اس بڑی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے– جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے

جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے– تاہم اب بھی زیادہ حلقوں کی جانب سے جنوبی افریقا میں نمودار ہونے والے کورونا وائرس کی نئی جینیاتی تبدیل شدہ شکل کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے

اور کئی ممالک پہلے ہی جنوبی افریقا سے آمدورفت پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔دریں اثنا مختلف اقسام کے خام تیل میں مختلف کمی ہوئی ہے– مثلاً ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 9 ڈالر تک کم ہوئی

جو ساڑھے 11 فیصد کمی ہے اور اس کے بعد 69 اعشاریہ 77 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر اپریل 2020ء کے بعد سے اب تک خام تیل کی قیمت میں یہ سب بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں