آڈیو لیکس!ن لیگ کو ایکسپوز کرنے کا بہترین موقع،تجزیہ کاروں کے چشم کشاء انکشافات

آڈیو لیکس…! ن لیگ کو ایکسپوز کرنے کا بہترین موقع,,,، تجزیہ کاروں کے چشم کشاء انکشافات—

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز کی آڈیو لیک کی وجہ سےملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے،ہر ایک اپنی رائے دے رہا ہے–،کچھ مریم نواز کے اعتراف کو اخلاقی جراءت قرار دے رہے

تو دوسری طرف ان کے مخالفین ان پر کڑی تنقید کر ہے ،ایسے میں معروف تجزیہ کار بھی اس معاملے پر اپنی رائے دیتے نظر آتے ہیں– نجی ویب سائٹ نے مختلف تجزیہ کاروں کے خیالات کو بیان کرتے ہوئے کہا

کہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا سیاسی فائدہ ہوگا وہی صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے– کہ ن لیگ کو ثاقب نثار کی آڈیو سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں ہوگا۔

لیکن وہ اس میں پھنس ضرور سکتے ہیں ،مظر عباس نے چیف جسٹس سےدرخواست کی کہ مودبانہ گزارش ہے– کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتیں گر انے سے پہلے ان عمارتوں کو این او سیز دینے والوں کو سزائیں دیں۔

معروف تجزیہ کار اور انٹرنیشنل افئیرز پر گہری نظر رکھنے والی بے نظیر شاہ نے کہا– کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو پر ابھی تک سیاست ہو رہی ہے۔حکومت ہو یا اپوزیشن کسی نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

مسلم لیگ ن ثاقب نثار کی آڈیو عدالت لے کر جائے تاکہ اصلیت سامنے آ سکے۔حکومت بھی فرانزک کرائے،حکومت کو نواز شریف کو ایکسپوز کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا۔اگر یہ دونوں کچھ نہیں کر رہے تو عدالت اس کا نوٹس لے۔

READ OR CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں