20 سال بعد جلال آباد ایئرپورٹ سویلین فلائٹ آپریشن کیلئے تیار

20 سال بعد جلال آباد ایئرپورٹ ”سویلین فلائٹ آپریشن” کیلئے تیار

جلال آباد (–این این آئی–)افغان حکام نے کہاہے کہ افغانستان کا جلال آباد ایئرپورٹ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے تیار ہے، بہت جلد ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نگراں ڈائریکٹر ایئرپورٹ اسپن غرشہزاد کا کہناتھا—- کہ جلال آباد ایئرپورٹ پر تمام تکنیکی اسٹاف موجود ہے، ایئرپورٹ مکمل فعال ہے، بہت جلد پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

جلال آباد ایئرپورٹ سے ننگرہار سے چین براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، مستقبل قریب میں ایران سے انسانی امداد لے کر آنے والا طیارہ بھی جلال آباد ایئرپورٹ پر آئے گا۔گزشتہ 20 برسوں سے جلال آباد ایئرپورٹ

امریکی فوج کے زیر استعمال تھا—، امریکی فوج نے جلال آباد ایئرپورٹ سے تمام سویلین پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

READ MORE NES ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں