2 اینکرز کو حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کے 50 لاکھ آفر ہوئے” یہ پیشکش کس نے کی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

2 اینکرز کو حکومت کے خلاف چند ٹویٹس کے ”50” لاکھ آفر ہوئے” یہ پیشکش کس نے کی—؟ تہلکہ خیز دعویٰ

 

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے— کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرنے کی مذموم کوشش کرتے خود بے نقاب ہوگئی ،

ملک میں قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں اوران مافیاز کی جانب سے دو بڑے ٹی وی اینکرزکوحکومت کے خلاف ٹویٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی آفر کی گئی– نیزحکومت یوریا کی ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

جمعہ کو270رب ماجھی وال نزد ڈجکوٹ میں اپنے ڈیرہ کا سنگ بنیاد،واٹر فلٹریشن پلانٹ اور بعض دیگر تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا

کہ وزیر اعظم عمران خان دن رات اس گند کو صاف اور حالات کو بہتر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا —کہ جس ملک کی چول چول ہلا کر رکھ دی گئی ہو اسے درست کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک محترمہ ٹوٹے بنانے اور ٹوٹے جوڑنے کی ماہر ہیں– جو دوسروں کو بے نقاب کرنے کے چکر میں خود بے نقاب ہوگئیں جبکہ کیپٹن(ر) صفدر کہتے ہیں

کہ اب سوئمنگ پول میں اترنے اور باتھ روم میں جانے تک کی ویڈیوز بھی منظرعام پر لائی جائیں گی جو سینما سکوپ پر چلیں گی لہذا اس دھمکی کا مقصد یہ ہے– کہ اب ان کے مخالفین باتھ روم میں بھی آرام سے غسل نہ کریں– کیونکہ یہ وہاں تک بھی رسائی حاصل کرکے ان کی ویڈیو تیار اور ان کی آڑ میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر عدالتوں، ججز اور اداروں کو بے نقاب کرتے کرتے خود بے نقاب ہوگئیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ 92 نیوز چینل، سما، 24 نیوز اور اے آر وائی کے اشتہارات روکے گئے جبکہ بعد میں ان کی ایک اور ترجمان نے میسنا سا منہ

بنا کر کہہ دیا کہ یہ ٹیپ 2008 کی ہے حالانکہ اس وقت 92 نیوز کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مل بیچ کر لندن میں اپارٹمنٹ خریدنے کا ڈرامہ رچایا گیا، کبھی کہتے ہیں کہ ہتھیار بیچ کر پیسے کمائے اور جو تاریخ بتاتے ہیں جنگ اس سے پہلے ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1930-31 میں شریف خاندان کے معمولی حالات تھے اور 1991-92 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے 21 لاکھ روپے تھے

جو اب اربوں میں ہیں لیکن جب ان اربوں روپے کے ذرائع آمدن پوچھے جاتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے مگر اب عوام اچھی طرح سمجھدار ہوگئے ہیں اور وہ ان جھوٹوں کے ٹبر کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری اس کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور انہوں نے ایک انکوائری کمیٹی بھی بنائی ہے جو تمام پہلوں کا جائزہ لے رہی ہے لہذا اگر میڈیا کے اشتہارات والا کیس ایف آئی اے کو بھیجنا پڑا یا اس پر کوئی ایف آئی آر بنتی ہوئی تو وہ بھی دی جائے گی اور میڈیا کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان سے اس مد میں رقم کی وصولی کا کوئی سلسلہ بنا تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جا ئے گا۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میڈیا کے اشتہارات روکنے والے واقعہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف اور

صرف عوام کی فکر ہے اور وہ عوام کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے اور تمام ممکن اقدامات میں مصروف ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک لمحے کیلئے بھی حکومت گرنے کا خوف نہیں کیونکہ وہ کرپٹ نہیں اور نہ ہی کسی کی کرپشن برداشت کرتا ہے۔معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ نوٹری پبلک کی کیا حیثیت ہے وہ آپ خود دیکھ لیں کہ اگر کوئی شخص گورنر ہاس کی ملکیت کی جعلی دستاویز تیار کرلیتا ہے تو نوٹری پبلک اس پر بھی تصدیق کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آڈیو ٹیپ کو تسلیم کئے جانے پر مریم نواز کو سزا دیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے نیب اور اینٹی کرپشن کے ذریعے کرپٹ لوگوں سے500 ارب روپے نکلوائے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اگر ان کے لیڈر عمران خان کہیں گے کہ وہ سیاست کریں تو وہ سیاست کریں گے اور اگر وزیراعظم عمران خان کہیں گے کہ نہ کریں تو نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بہترین ٹیم چننے کے ماہر ہیں اسلئے انہوں نے ان میں کچھ دیکھ کر ہی ان کا چنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہو یا وہ اپوزیشن میں ہوں ان کا ہاتھ اپنے حلقہ کے عوام کے ہاتھ میں ہوگا اور اب اس علاقہ کی ہر جگہ پہچان ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ علاقہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں