گھبرانے کا وقت آن پہنچا،بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

گھبرانے کا وقت آن پہنچا،,,,,,بجلی کی قیمت میں 4.75 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی چار روپےپچہترپیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر ساٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا….

۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

نیپرا کو بھیجی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے پچیس روپے بائیس پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے بائیس روپے اکیس پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار تئیس اعشاریہ چھبیس فیصد اور کوئلے سے سولہ اعشاریہ انہتر فیصد رہی….

۔ درخواست کے مطابق فرنس آئل سے دس اعشاریہ اٹھاسی اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوا رزیر واعشاریہ اکیاون فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے نو اعشاریہ ستاسٹھ اور ایل این جی سے تئیس اعشاریہ انہتر فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

READ MORE ARTICES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں