جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے تیار : کون کون سے فصلی بٹیرے کپتان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے ؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا – Qahani.com

جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے تیار …..کون کون سے فصلی بٹیرے کپتان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے ؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

نامور کالم نگار شوکت اشفاق اپنے ایک سیاسی تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال پورے ہوچکے،اگر مگر کے لاحقہ کے باوجود حکمرانوں کا دعویٰ ہے کہ,,

انہوں نے معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے لیکن عام آدمی ایسا دعویٰ تسلیم کرنےکو تیار نہیں کہ وہ خود کو مہنگائی کی چکی میں پسا دیکھ رہا ہے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم اب بھی تبدیلی کی جدوجہد بتاتے ہیں ,,,

اور پہلے دن والا بیانیہ دوہراتے ہیں کہ ماضی کے حکمران بیس ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے ہیں جس پر قابو پارہے ہیں ,,اور ساتھ اضافی بیانیہ یہ کہ دنیا میں آج تک کسی نے ناکام ہوئے بغیر بڑا کام نہیں کیا اور جب تک مشکل

وقت سے نہ گزریں اس وقت تک آپ بڑا کام نہیں کرسکتے اب تبدیلی کے راستے کو بھی کٹھن قرار دے رہے ہیں اور کامیابی کو مزید طویل جدوجہد بتا رہے ہیں اور بیان یہ ہیں کہ نہ صرف وفاقی بلکہ پنجاب حکومت نے بھی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں,

اب یہ کون سی تاریخی کامیابیاں ہیں اس پر حکومت اور ان کے میڈیا منیجرز تفصیل بتانے سے یکسر قاصر ہیں البتہ ماضی کی حکومتوں پر الزام تراشی اور کوسنے کا بیانیہ اپنی جگہ قائم ہے جس کے بارے میں شنید ہے کہ,

تحریک انصاف کی سیاسی ایڈوائزری کمیٹی نے انہیں تاکید کررکھی ہے کہ وہ جتنا عرصہ اقتدار میں رہیں عام آدمی کو روزانہ کی بنیاد پر یہ باور کراتے رہیں کہ سب کیا دھرا سابقہ حکومتوں کا ہے بلکہ صرف (ن)لیگ کی حکومت کا ہے…

لیکن انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ عام آدمی بھی اب اتنا بے خبر نہیں رہا جتنا وہ سمجھ رہے ہیں انہیں بخوبی یاد ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے ادھورے مارشل لائی حکومت میں ڈالر 60روپے تک جاسکا تھا

ملک کا ٹوٹل قرضہ 6ہزار ارب روپے تک تھا پٹرول سمیت دوسری اشیائے ضرورت کی قیمتوں سمیت پراپرٹی اور سونا چاندی کے ریٹ ذرا سی کوشش سے دیکھ کر اپنے آپ کو شرمندہ تو کیا جاسکتا ہے باقی رہا اپوزیشن کا شیرازہ وہ تو آپ کے نزدیک بکھر چکا ہے….

لیکن سیاست میں یہ بات دیکھنی بھی بہت ضروری ہے کہ وطن عزیز میں آج تک کسی سیاسی جماعت نے حکومت کی دوسری ٹرم نہیں لی،اگر یقین نہ آئے تو پنجاب کے گورنر سرور چوہدری سے پوچھ لیں یا مناسب سمجھیں تو سپیکر

پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ہی مشور ہ کرلیں کہ جہانگیر ترین سمیت جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ محاذ کے تمام سابقین اب کس نئی سیاسی جماعت کیلئے صف بندی کررہے ہیں اور اس نئی نویلی جماعت میں آپ کی 22سالہ پرانی تحریک کے کون کون سے سُورما پرتول چکے ہیں۔

READ MORE ARTICLES….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں