بھارتی حکومت نے پاک فوج کیخلاف عالمی مہم پر 2.41 ملین ڈالرز خرچ کر ڈالے ٗ تہلکہ خیز انکشافات – PAKISTAN PRESS

بھارتی حکومت نے پاک فوج کیخلاف عالمی مہم پر 2.41 ملین ڈالرز خرچ کر ڈالے— ٗ تہلکہ خیز انکشافات – PAKISTAN PRESS

 

پیرس (–مانیٹرنگ ڈیسک–) بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت بالخصوص انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کیخلاف عالمی سطح پر مہم چلانے کیلئے40. 2ملین ڈالرز خرچ کیے

جانے کا انکشاف۔روزنامہ جنگ میں رضا چوہدری کی خبر کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے بیرون ممالک بھارتی سفارتخانوں کیلئے مختص بجٹ میں رقوم کے ساتھ دنیا بھر کے 190؍ مشنز میں ایسے

عہدے تخلیق کر رکھے ہیں جن کا کام یہ مہم چلانا ہے۔بتایا گیا ہے –کہ انڈین کونسل آف کلچرل ریلیشنز کے نام سے بھارتی ادارہ مختلف ملکوں میں بھارتی ثقافت کو اجاگر کرتا

ہے تاہم اس مقصد کی آڑ میں اس ادارے کو پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے– اور اسی ادارے کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف رقوم مختص کیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے

کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل رکھنے کیلئے— کی جانے والی لابنگ پر بھی بھارت نے تین لاکھ 35؍ ہزار 137؍ ڈالرز خرچ کیے اور یہ اخراجات باقاعدہ سرکاری بجٹ کا حصہ ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک بھارتی صحافی نے بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے اپنی وزارت خارجہ کیلئے سالانہ 9؍ ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ مختص کر رکھا ہے— جو گزشتہ سال 6؍ ارب ڈالرز تھا اور اب اس میں 21؍ فیصد اضافہ ہوا ہے

READ OR CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں