موٹروے پر افسوسناک حادثہ!30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں – Pak 92 News

موٹروے پر افسوسناک حادثہ—!30 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں –

اسلام آباد(–نیوز ڈیسک–) موٹروے پر سفر کرنے والے محتاط ہو جائیں دھند نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اور بڑا جانی و مالی نقصان ہو گیا ہے شیخوپورہ میں ایم 2 کالا شاہ کا کو پر دھند کے

باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ ایف ڈبلیو او ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 10 زخمیوں کو ٹی ایچ کیو مرید کے منتقل کر دیا گیا ۔حادثے کے بعد موٹروے پر گاڑیوں کی لائن لگ گئی— جب کہ سڑک بلاک ہونے سے ریسکیو کی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے– کہ شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور سے ملتان آنے والی

موٹروے ایم تھری کو جڑانوالہ تک اور پشاور سے اسلام آباد آنے والی موٹروے کو رشکئی تک بند کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کومیونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام

تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا —–کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا۔

اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے۔

READ OR CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں