پیٹرول کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ؟ حکومت نےعوام کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا – Today Newztv

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ …؟ حکومت نےعوام کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو پٹرول کیفی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی سفارش کی گئی تھی…

نجی ٹی وی چینل نیو ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمیبیشی کرنے کی ورکنگ سمرنی موصول ہوئی،ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی …

.جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ,

وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا. واضحرہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے…

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا…

. مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے…

جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے…

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

READ MORE ARTICLES ….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں