وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر 4 روپے فی لٹر لیوی بڑھادی – ekhbar

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ”4” روپے فی لٹر لیوی بڑھادی —-

اسلام آباد(–نیوز ڈیسک–)خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ تو کیا –لیکن ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 4 روپے لیوی بڑھا دی . وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 145روپے 82پیسے اور ڈیزل

کی قیمت 142روپے62پیسے برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 116روپے 53پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر 114روپے 7 پیسے

قیمت برقرار رہے گی .ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے– اثرات کو حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے ایڈجسٹ کرلیا ہے .

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر لیوی بڑھا دی جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی 13روپے 62 پیسے اور ڈیزل

پر پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 13روپے14 پیسے ہو گئی . ذرائع کےمطابق حکومت نے پیٹرول پر جی ایس ٹی صفر سے بڑھا کر 1.63فیصد کردیا ہے— اورڈیزل پر جی ایس ٹی 7.2فیصد سے بڑھا کر 7.37فیصد کر دیا ہے

READ OR CLICK MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں