غربت کی ستائی عوام پر چینی بم گرنے کو تیار چینی کے بحران کاشدید خدشہ تشویشناک خبر آ گئی – ekhbar

غربت کی ستائی عوام پر چینی بم گرنے کو تیار….. چینی کے بحران کاشدید خدشہ تشویشناک خبر آ گئی –

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف نے ملک میں دوبارہ چینی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ذکا اشرف نے بتایا— کہ بھارت کی چینی دبئی کے راستے پاکستان آرہی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ بیگ تبدیل کرکے پاکستانیوں کو ہائی سلفرچینی کھلائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے  وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نےشوگر انڈسٹری ختم کرکے کاٹن انڈسٹری کے فروغ کی سوچ کوغلط قرار دے دیا اور کہا— کہ شوکت عزیز بھی شوگر،سیمنٹ اور کھاد انڈسٹری کو ختم کرنے کا ایجنڈا لے کر آئے تھے۔ مسابقتی کمیشن کا سخت رویہ شوگر انڈسٹری کو لے ڈوبے گا۔

ذکا اشرف نے کہا کہ چینی کا بحران دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے تاہم وزیراعظم چینی کا بحران ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں اور وزیراعظم کے ماتحت افراد کارکردگی دکھائیں گے تو بحران ختم ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ شوگر انڈسٹری سے نرم رویہ رکھا جائے ورنہ انڈسٹری بند ہوجائے گی۔ شوگر انڈسٹری لوہا بیچ کر بھی 44 ارب روپے پورے نہیں کرسکتی

ذکا اشرف کا کہنا تھا— کہ سٹے باز ہر انڈسٹری میں سٹہ لگاتے ہیں لیکن شوگر انڈسٹری کا سٹے بازوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور سٹے بازوں کو کھلی چھوٹ جبکہ کاروباری افراد کو پکڑا جاتا ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں