چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی – Today Newztv

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی….انتہائی سستی ہو گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی ہوگئی، پنجاب میں کرشنگ سیزن کے آغاز کے بعد اوپن مارکیٹ میں مقامی چینی 90 روپے کی سطح تک آگئی،,,,,

گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیم160 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابقکی مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت حکومت کی اعلان کردہ سرکاری قیمت کی سطح پر آگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ,,,,,,

پنجاب میں شوگر ملز چلنےکے بعد مقامی چینی کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے،نئی پیداوار آنے کے بعد لاہور اور صوبے کے اکثر علاقوں میں موٹی اور معیاری مقامی چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک آ گئی ہے……..

جبکہ ایکس مل قیمت 90 روپے کی سطح سے بھی نیچے چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 86 سے 87 روپے ہوگئی جبکہ پرچون قیمت 90 روپے تک ہے۔چینی کے ڈیلرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔….

مزید بتایا گیا ہے کہ مقامی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت نے درآمدی چینی کیفراہمی بند کردی ہے۔گوداموں میں موجود چینی کو اب طلب اور رسد کے فرق کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔…..

اس سے قبل گزشتہ ماہ مارکیٹ میں مقامی چینی کی شدید قلت کے باعث حکومت نے درآمدی چینی کی سپلائی شروع کی تھیمقامی چینی کی قلت کے باعث مارکیٹ میں مقامی چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے کی سطح تک جا پہنچی تھی، تاہم پھر حکومت کی جانب سے,,,,,

درآمدی چینی کی سپلائی شروع کرنے سے مارکیٹ میں چینی کی قیمت کی صورتحال میں بہتری آئی، اور اب کرشنگ سیزن کے عروج پر پہنچنے سے چینی کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی سرکاری قیمت90 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

READ MORE ARTICLES…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں