بریکنگ نیوز:15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان – Newsbeads

بریکنگ نیوز—:15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان –

اسلام آباد(–نیوز ڈیسک–) موسم تیور بدلنے لگا ہے بتایا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہیں، اس دوران اس سلسلے کا جھکاؤ ملک کے جنوبی

علاقوں کے طرف ہو جائے گا– تو 2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا۔ جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں

موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔بلوچستان کی حکومت نے 15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے،

صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع اسکولوں کو 15دسمبر سے بند کیا جا رہا ہے۔

اسکولوں کو 15دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے

کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کی مغرب سے انٹری ہو گی— جس سے بلوچستان کے شمالی

علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 27 نومبر سے 15 جنوری تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے۔

READ MORE NEWS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں