پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سینئر لیگی رہنماء دوبارہ (ن)لیگ میں شامل، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی – Today Newztv

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سینئر لیگی رہنماء دوبارہ (ن)لیگ میں شامل،,,, تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی

سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق صوبائی وزیر اور ضلعی ناظم سردار غلام عباس نے مسلملیگ ن میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کر دیا………

سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر کوٹ چوہدریاں میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے رانا ثنا اللہ،خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے….

. سردار غلام عباس جنرل الیکشن کے وقت پیٹی آئی میں شامل تھے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ سردار غلام عباس نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1985 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے کیا تھا،,,,,,,,

وہ 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔بعدازاں 1997 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد وہ 2 مرتبہ ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔……

سال 2011 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور 2013 کے عامانتخابات سے قبل انہوں نے اس جماعت کو بھی چھوڑ دیا تھا۔مزید یہ کہ 2016 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی…….

جس میں وہ مئی 2018 تک رہے جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ بعدازاں گزشتہ سال سردار غلام عباس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بھی اپنی راہیں الگ کرنے کا اعلان کیا تھا…..

۔خواجہ آصف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کو جینے کے حق سے محروم کردیا، مہنگائی آسمان پر ہیں اور منی بجٹ کی تیاریاں ہیں۔جو انکے ووٹر سپورٹر اور پشت پناہی کرنیوالے تھے وہ بھی عاجز آگیے ہیں،

اب سبکو احساس ہوگیا ہے کہ یہ گاڑی دھکے لگائے چلنے والی نہیں۔ اس بات کا ارادہ کیا گیا کہ نواز شریف کا اقتدار ماتحت وزیر اعظم کا اقتدار ہونا چاہیے۔ دھرنے دیے گیے قبریں کھودی گیں مگر آج انکا نام و نشان نہیں…..

۔ان کا کہنا تھا کہ آج اساتذہ مزدور سمیت ہر طبقہ شدید بے چینی کا شکار ہے۔ وہ جو ڈی چوک میں کھڑے ہوکر خودکشی کے نعرے لگاتا تھا آج کہاں ہے. آج سٹاک مارکیٹ دو ہزار پوائنٹ نیچے گرگئی……

۔معاشی تباہی کا سامنا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی کی گئی قوم کو سجدہ سحو ادا کرنا چاہیے۔ جنکے پیٹ بھرے ہیں انکو مہنگائی کا احساس نہیں۔غریب کچلا جارہا ہے۔

READ MORE ARTICLES ….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں