وزیراعظم عمران خان نے آئندہ تین ماہ کوبہت اہم قرار دے دیا – PAKISTAN PRESS

وزیراعظم عمران خان نے” آئندہ تین ماہ ”کوبہت اہم قرار دے دیا

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا ء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ 3 ماہ بہت اہم ہیں,,,,

، اس لیے کوئی وزیر بیرون ملک نہ جائے، کوئی وزیر اجازت لیے بغیر بیرون ملک دورہ نہیں کرے گا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظمنے گلاسگو کانفرنس سے متعلق رہنماؤں کے بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے,,,

، کچھ پارٹی رہنما بغیر بتائے کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے، وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ کانفرنس میں وزرا سے متعلق جوبیانات دیے گئے وہ انتہائی افسوس ناک ہیں.

۔وزیر اعظم نے کہا کانفرنس میں پاکستان کی کارکردگی شان دار رہی، گلاسگو کانفرنس میں پاکستان کا نام سرفہرست رہا، ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی زبردست نمائندگی کی..

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کانفرنس سے متعلق متنازع بیانات دینے والے پارٹی ارکان کو شٹ اپ کال دے دی۔

READ MORE ARTICLES BELOW…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں