پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کب سے ہو گی ؟ مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری – Qahani.com

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کب سے ہو گی… ؟ مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری –

 

Android App iOS App

تیل کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے —کہ 15دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں نمایا ں کمی کی جائے گی ۔ واضح رہے– کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیوٹی آئی آئل مارکیٹ میں

خام تیل کی قیمت 68 ڈالرفی بیرل کی سطح پرآگئی ہے— جس کے بعد اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا۔ مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے– کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آ چکی ہیں ۔قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں 15 دسمبر سے دکھائی دے گا۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں