بریکنگ نیوز!!کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ – Qahani.com

بریکنگ نیوز…!!کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ –

 

Android App iOS App

کراچی سے اسلام آباد جانے والے نجی ائیرلائن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والا نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے اڑان بھرنے والا طیارہ 150 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔ طیارہ جب اسلام آباد پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا—، عین اسی وقت طیارے سے پریندے ٹکرا گئے۔

پرندے طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ٹکرائے جس سے طیارے کو نقصان پہنچا، تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا۔ اس واقعے میں کسی بھی مسافر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے۔طیارے کو کلیئر قرار دیے جانے کے بعد کراچی کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے

کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان کے مصروف ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے— کہ ائیرپورٹس کے اطراف میں آبادی والے علاقوں کے پھیلاو کی وجہ سے پرندے ائیرپورٹ کی حدود میں موجود رہتے ہیں —اور پھر اسی باعث طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔

READ MORE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں