’’باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی ہے کیونکہ۔۔۔۔‘‘ شہباز گل نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

’’باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی ہے… کیونکہ‘‘ شہباز گل نے مریم نواز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

 

اسلام آباد (–نیوز ڈیسک– )معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی چھٹیوں پر اس لیے گئی کہ نئی آڈیو آرہی ہے،عمران خان نے وعدہ پورا کیا ہے،اگلے الیکشن ای اوی ایم سے ہوں گے،

اوورسیز کی ووٹنگ بھی آن لائن ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کاشکریہ اداکرتاہوں اورمبارکباد دیتا ہوں، عمران خان کیساتھ اوورسیز پاکستانی

ان کے ساتھ عمران خان کھڑے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ باجی 15دن کی چھٹی پر چلی گئی ہے باجی اس لیے چھٹی پر گئی ہے— کہ نئی آڈیو آرہی ہے وہ آڈیو بھی میڈیا کے استحصال کے حوالے سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کہا جاتا تھا نوکریوں سے نکلوایا گیا ہے اس آڈیو میں پتہ چلے گا کہ کس کو نکالا ہے،کہاں سے نکالا ہے،15دن میں باجی آگئی تومیرا نہیں خیال صحافیوں کا سامنا کرنے پر آمادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گوجرانوالہ میں یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال دینے جا رہے ہیں گوجرانوالہ سے وعدے تو کیے گئے مگر کچھ نہیں کیا گیا اگلے ہفتے راشن کارڈ دینے جا رہے ہیں،

غریب کریانہ اسٹور سے30فیصدسستی چیزیں خریدسکتا ہے،راشن کارڈ جس کی آمدن 50ہزار سے کم ہوگی اسے دیا جائیگا۔شہبازگل نے کہا کہ 30مارچ سے پنجاب کے ہر شخص کے ہاتھ میں ہیلتھ کارڈ ہوگا—- عوام کے ہاتھ میں ہیلتھ اور تعلیم کارڈہوگا، 5سال مکمل ہوئے تو یہاں پرہسپتال اور یونیورسٹی ہوگی کوشش کررہے ہیں

مہنگائی کم کریں یہی وزیراعظم ہیں جو آپ کی تکلیف کوسمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا—-کہ آغا سراج درانی مفرور تھے،سپریم کورٹ سے گرفتارہوئے ہیں ایک مہینے سیصوبے کا اسپیکر فرار تھا، کسی نے ٹی وی پر چوں نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کوئی مل لگائی نہ ہی لندن میں اپارٹمنٹ خریدے ہیں؟ عمران خان نے پہلے دن ہی پناہ گاہ کی بات کی

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW ””’

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں