سکول بند کرنے ہیں یا نہیں؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے فیصلہ سُنا دیا – Qahani.com

سکول بند کرنے ہیں یا نہیں…؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے فیصلہ سُنا دیا —

 

Android App iOS App

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے— کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم بہت حرج ہو چکا ہے، اب سموگ کے تدراک کے لیے سکول بند نہیں کیے جا سکتے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت

محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا ‘ افتتاح کیا۔شفقت محمود نے گفتگو کے دوران کہا –کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔مختلف شہروں میں

این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے۔این سی اے کے گریجویٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔اپنے نمبر پورے نہیں کر سکے تو واویلا کیوں کر رہے ہیں۔تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا—-کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم بہت حرج ہو چکا ہے، اب سموگ کے تدراک کے لیے سکول بند نہیں کیے جا سکتے۔قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا

کہ رواں تعلیمی سال میں سلیبس مکمل کیا جائے گا اور امتحانات مئی ، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزراء کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتےہیں۔تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے۔

کورونا کی وجہ سے اختیاری مضامین کے امتحانات لیے گئے مگر رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا ہے وہ مکمل کیا جائے گا۔اولیول کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔دیگرامتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مختلف اسکولز کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔ سیاست سے بالاترہو کر ملک اور تعلیم کے لیے بہتر فیصلے کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں